پارلیمنٹ لاجزہاؤس نمبر204 خواجہ سعد رفیق کیلئے سب جیل قرار

پارلیمنٹ لاجزہاؤس نمبر204 خواجہ سعد رفیق کیلئے سب جیل قرار

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے لیے پارلیمنٹ لاجز ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پارلیمنٹ لاجز ہاس نمبر 204 کو خواجہ سعد رفیق کے لئے سب جیل قرار دے دیا، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیشن کے اختتام تک پارلیمنٹ لاجز سعد رفیق کے لیے سب جیل رہے گا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دی تھی۔

خواجہ سعد رفیق

مزید : صفحہ اول