امریکہ کی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈزوائزری تبدیل، دفتر خارجہ کا خیر مقدم

امریکہ کی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈزوائزری تبدیل، دفتر خارجہ کا خیر مقدم

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے بھی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی۔ پاکستان کی جانب سے امریکی ٹریول ایڈوائزی میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں قدم قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی پاکستان کے حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے۔ امریکا کا یہ اقدام درست سمت کی جانب ایک پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

ٹریول ایڈوائزری

مزید : صفحہ اول