عمران نیازی آٹا،چینی چوروں سے مفاد لینا بند کردیں، شہباز شریف

    عمران نیازی آٹا،چینی چوروں سے مفاد لینا بند کردیں، شہباز شریف

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی کو چاہئے کہ وہ آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اور مفاد لینا بند کردیں۔گندم وآٹا بحران پر ذمہ داران کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نے خود اعتراف کیا کہ انہیں آٹے کی قیمت پر گمراہ کیا گیا، تلاش کیا جائے کہ درست تخمینے کے بجائے گندم کی پیداوارکس نے بڑھا چڑھا کر پیش کی؟، اور وزارت خوراک کی مخالفت کے باوجود ای سی سی نے گندم باہر بھجوانے کی اجازت کیوں دی؟۔شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نیازی کو چاہئے کہ آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اور مفاد لینا بند کردیں اور قوم کو بتایا جائے کہ قیمت میں اضافے، آٹا اور گندم کے ذخیرہ اندوزی سے فائدہ اٹھانے والے کون ہیں؟، پنجاب اور وفاقی حکومت کی آنکھیں اس وقت کیوں بند تھیں جب مقامی مارکیٹ کا آٹا سمگل کیا جارہا تھا؟۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول