قومی احتساب بیورو نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو پھر طلب کرلیا

  قومی احتساب بیورو نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو پھر طلب کرلیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو پھر طلب کرلیا، نیب نے جاوید لطیف کو اپنی والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات لے کر 4 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔نیب ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کی والدہ نے ایف بی آر کو 10 کروڑ سے زائد کے اثاثے بتا رکھے ہیں، نیب کو موصول شواہد کے مطابق اثاثوں کی مالیت اربوں روپے ہے، جاوید لطیف کی والدہ کے اثاثوں میں ہر سال اضافہ ہوتا رہا ہے، لیگی رہنما کو والدہ کا ذرائع آمدن اور اثاثے بنانے کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا پوچھا گیا تھا، جاوید لطیف نے نیب سے جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی تھی۔لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ والدہ کے پیدا ہونے سے اب تک کا ریکارڈ فراہم کرنے میں وقت لگے گا، والدہ کے نام اثاثوں سمیت طلب کیے گئے ریکارڈ کے لیے وقت درکار ہے، والدہ کی عمر بہت زیادہ ہو چکی ہے تمام ریکارڈ جمع کرنے میں وقت لگے گا۔

جاوید لطیف /طلبی

NS 05 تین کالم ہالو

سینیٹ،اپوزیشن کا چین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا مطالبہ

NS 05 تین کالم اوورلائن

سدا بہار دوست چین پرکرونا وائرس کی شکل میں مشکل وقت آیا ہے توہمیں بھی ساتھ دینا چاہئے،صادق سنجرانی

NS 05 تین کالم

مزید : صفحہ اول