اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کرانے والوں کے چہرے سامنے آئینگے

اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کرانے والوں کے چہرے سامنے آئینگے

  



پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کی شہباز شریف نے برطانوی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا کے اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کیا ہے ان پر الزام رکیں یا نہ رکیں لیکن حکمرانوں کے اپنے من پسند لوگوں سے اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کرانے والوں کے چہرے ضرور سامنے آئیں گے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ حکمران اس وقت اپنے مخالفین کو دبانے اور عوام کو تگنی کا ناچ نچانے میں مگن ہیں، 20 ماہ سے چور چور کی رٹ لگائے ہوئے ہیں اور چوری ایک پائی کی ثابت نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کی انصاف کے لیے برطانوی عدالت میں جانے کی حمایت کرتے ہیں۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ اول