چیف جسٹس کے سکیورٹی مانگنے کے خط کی سوشل میڈیا پر تشہیر کا نوٹس

چیف جسٹس کے سکیورٹی مانگنے کے خط کی سوشل میڈیا پر تشہیر کا نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے چیف جسٹس پاکستان کے سکیورٹی مانگنے کے خط کی سوشل میڈیا پر تشہیر کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ بتایا جائے کہ چیف جسٹس پاکستان کے سکیورٹی مانگنے کے خط کو وائرل کیا گیا؟ایڈووکیٹ جنرل پنجاب متعلقہ محکموں سے رپورٹ لے کرآئندہ سماعت پر پیش ہوں، گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے عدلیہ مخالف مواد کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اس معاملے کا نوٹس لیاہے۔

سکیورٹی

مزید : صفحہ آخر