گھی کی قیمتیں مقرر کرنے کے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع

گھی کی قیمتیں مقرر کرنے کے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے حکم امتناعی میں ...

  



لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے گھی مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف دائردرخواست پر گھی کی قیمتیں مقرر کرنے کے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے حکم اپنے مزیدتوسیع کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کے لئے جمعہ تک کی مہلت دے دی۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس جوادحسن پرمشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے اشتراوصاف پیش ہوئے،دوران سماعت جسٹس ساجد محمود بھٹی نے استفسارکیا کہ ابھی تک وفاقی کی جانب سے جواب نہیں آیا۔

گھی قیمتیں

مزید : صفحہ آخر