چین میں کرونا وائرس کے شکار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے دائر درخواست پروفاق کو نوٹس

چین میں کرونا وائرس کے شکار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے دائر درخواست پروفاق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے چین میں کرونا وائرس کے شکار پاکستانیوں کی ملک واپسی کے لئے دائر درخواست پروفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،جسٹس شاہد وحید نے شبیر حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے متاثر پاکستانی کو چین سے واپس نہیں لا رہی، حکومت کوحکم دیاجائے کہ وہ پاکستانی شہریوں کو چین سے واپس لانے کے لئے اقدامات، تمام ائیرپورٹس پر میڈیکل کاونٹر زبنائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ میڈیکل کاؤنٹر پر چین سے آنے والوں کے ٹیسٹ کئے جائیں اور انہیں ضروری طبی امداد بھی دی جائے۔
نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -