آٹے، چینی کا بحران جہانگیر ترین،خسروبختیار کو فائدہ دینے کیلئے پید کیا گیا: مسلم لیگ (ن)

    آٹے، چینی کا بحران جہانگیر ترین،خسروبختیار کو فائدہ دینے کیلئے پید کیا ...

  



لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) نے گندم اور آٹے کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کیلئے حقائق نامہ جاری کردیا،جاری کردہ حقائق نامے میں موجودہ حکومت کو آٹے بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران صاحب اگر جرات ہے تو کریں انکوائری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی۔عمران صاحب اگر جرات ہے تو بتائیں عوام کو کہ آٹے اور چینی کا بحران جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو فائدہ دینے کیلئے پیدا کیا،گندم کی پیداوار 20فیصد بڑھا چڑھا کر دکھائی گئی تاکہ اس ایکسپورٹ سے چند لوگ جیبیں بھر لیں مفادپرستوں نے 150ڈالر فی ٹن سبسڈی بھی وفاقی حکومت سے ہتھیاکر مزید ظلم کیا حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان انکوائری رپورٹ کا انتظار نہ کریں گندم اور آٹے میں لوٹ مار کے حقائق حاضر ہے،پنجاب میں بعض بدنام زمانہ کرپٹ فلورملز، محکمہ خوراک اور اے ٹی ایمز کی ملی بھگت سے یہ ڈاکہ ڈالاگیا ملی بھگت کے نتیجے میں افغانستان اور وسط ایشیاکو غیرقانونی طورپر گندم بھجوائی گئی ڈاکے کی اس واردات کے لئے محکمہ خوراک میں اس مدت کیلئے خاص سیکریٹری کی تعیناتی کرائی گئی وسیم اکرم پلس کو ایک فلورمل چیک کرنے کی توفیق ہوئی نہ ہی یہ معلوم کیا کہ آٹا مقامی مارکیٹ میں فراہم ہورہا ہے یا گندم باہر بھیجی جارہی ہے انسانی ضرورت کا جائزہ لئے بغیر ہی فیڈملوں کو جانوروں کی خوراک کے لئے گندم خریدنے کی اجازت دے دی گئی اے ٹی ایمز نے بڑی مقدار میں گندم ذخیرہ کی ہوئی تھی ا ے ٹی ایمز کی پسند کی آٹاملوں کے گودام گندم سے بھری ہوئی تھی تاکہ قیمت زیادہ ہونے پر قوم کو لوٹ سکیں اے ٹی ایمز نے گندم کی برآمد اور سبسڈی سے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی پہلی مرتبہ سیزن میں اور گنے کی پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا عمران صاحب سچ یہ ہے کہ آپ صرف سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات لگاسکتے ہیں عمران صاحب اگر جرات ہے تو کریں انکوائری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی عمران صاحب اگر جرات ہے تو بتائیں عوام کو کہ آٹے اور چینی کا بحران جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو فائدہ دینے کے لئے پیدا کیا عمران صاحب آپ کے یو ٹرن، نااہلی اور نالائقی آپ کی پہچان بن چکی ہے عمران صاحب حکومت چلانا اور عوام کی خدمت آپ کے بس کی بات نہیں جب مکار، کھلنڈرے اور چور ملک کے مالک بن جائیں گے تو ملک تباہ ہی ہوگی۔

مسلم لیگ (ن)

مزید : صفحہ آخر