عوام وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے مطمئن نہیں، کامل علی آغا

  عوام وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے مطمئن نہیں، کامل علی آغا

  



اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے رہنماء کامل علی آغا نے کہا کہ ہم عثمان بزدارکی اس لئے حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ عمران خان کے نامزد کردہ ہیں لیکن عوام عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے مطمئن نہیں ہیں،عام آدمی کو تحفظات ہیں،یہ ڈیلیور نہیں کر رہے، ہم اتحاد کو بڑھانا اور اصلاح کی طرف جانا چاہتے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ اچھا سلوک ہو گا تو حکومت بہتری کی طرف جائے گی،مسائل حل ہونگے تو ہمارے لئے بھی بہتر ہو گا اور حکومت کے لئے بھی، سینئر قیادت کے ساتھ کمیٹی کمیٹی کھیلنا درست نہیں۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنماء کامل علی آغا نے کہا کہ ہم عثمان بزدارکی اس لئے حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ عمران خان کے نامزد کردہ ہیں۔ ہم کو عثمان بزدار اور گورنر پنجاب پر اعتماد ہے لیکن عوام ان سے مطمئن نہیں ۔ عام آدمی کو تحفظات ہیں کہ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب ڈیلیورنہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد کو بڑھانا اور اصلاح کی طرف جانا چاہتے ہیں۔ اتحادیوں کے ساتھ اچھا سلوک ہو گا تو حکومت بہتری کی طرف جائے گی۔ مسائل حل ہونگے تو ہمارے لئے بھی بہتر ہو گا اور حکومت کے لئے بھی۔ سینئر قیادت کے ساتھ کمیٹی کمیٹی کھیلنا درست نہیں۔ ایسا کہا جا رہا تھا کہ مذاکرات ہو گئے ہیں۔ تمام معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں تو پھر کمیٹیوں کا سلسلہ کیوں شروع کیا گیا۔

کامل علی آغا

مزید : صفحہ آخر