ایل این جی کی قیمتوں کا اندازہ 30سا ل پیشی لگانا ہوگا، نیا پلان تیار: ندیم بابر

ایل این جی کی قیمتوں کا اندازہ 30سا ل پیشی لگانا ہوگا، نیا پلان تیار: ندیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابرنے کہاہے کہ حکومت آئندہ 25 سال کیلئے نیا ایل این جی پلان لا رہی ہے،پاکستان کو ایل این جی کی قیمتوں کا اندازہ دس سال سے تیس سال پیشگی لگانا ہو گا،آئندہ ایک ماہ میں پرائسنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم اعلان ہوں گے۔ جمعہ کو یہاں ایل این جی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت آئندہ 25 سال کیلئے نیا ایل این جی پلان لا رہی ہے،دس سال پہلے 95 فیصد ایل این جی ٹھیکے پر حاصل کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایل این جی کی قیمتوں کا اندازہ دس سال سے تیس سال پیشگی لگانا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ بجلی سے ایل این جی کی ڈیمانڈ کا صحیح اندازہ لگانا ہو گا،دنیا میں تیس فیصد ایل این جی بجلی کی پیداوار میں استعمال ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2055 تک 45 فیصد بجلی ایل این جی سے پیدا ہو گی، متبادل توانائی بھی بڑھانا ہوگی، آئل اینٰ گیس کلچر کم ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا انرجی سیکٹر پسماندہ ہے،انرجی سیکٹر ٹرمینل اور سٹوریج بوسیدہ قسم کا ہے،پاکستان کو ایک امپورٹ پائپ لائن بناناہو گی،یہ منصوبہ بجلی کی سستی پیداوار کیلئے لازمی ہے۔آئندہ ایک ماہ میں پرائسنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم اعلان ہوں گے۔
ندیم بابر

مزید :

صفحہ آخر -