انڈسٹری کے مسائل کی وجوہات کوئی جاننا نہیں چاہتا،فضاء علی

انڈسٹری کے مسائل کی وجوہات کوئی جاننا نہیں چاہتا،فضاء علی
 انڈسٹری کے مسائل کی وجوہات کوئی جاننا نہیں چاہتا،فضاء علی

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل فضاء علی نے کہا ہے کہ فلم بینوں کی واپسی اوربحران کے خاتمے کے لئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اورپڑھے لکھے نوجوانوں کو انڈسٹری میں متعارف کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے مسائل اورسینکڑوں سینما گھروں کی تباہی کی وجوہات کوئی جاننا نہیں چاہتا، حالانکہ ان کے بارے میں نوجوان فلم میکرز کو ضرور جاننا چاہیے، تاکہ وہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کریں ضرورت اس بات کی ہے کہ فلم انڈسٹری کے مسائل کو جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

مزید : کلچر