مہنگائی فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے، آصف کرمانی

  مہنگائی فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے، آصف کرمانی

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے- ایک بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ ملک میں مہنگائی فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے- انہورں نے کہاکہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے- انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بیروزگاری کا سونامی حکومت کو جلد بہا لے جائے گا- انہوں نے کہاکہ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے- انہوں نے کہاکہ عوام کو نیا پاکستان نہیں، قائد اعظم کا پاکستان چاہیے -

آصف کرمانی

مزید : صفحہ آخر