حکومت نے ٹڈی دل کے تدارک کو نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کردیا،کمیٹی تشکیل

حکومت نے ٹڈی دل کے تدارک کو نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کردیا،کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے ٹڈی دل کے تدارک کو نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کردیاہے۔ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاق کی سطح پر اقدامات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی جسکے چیئرمین سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ہوں گے جبکہ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔جمعہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ٹڈی دل کے تدارک کو نیشنل ایمرجنسی ڈیکلئیرکر دیا ہے، ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان بھی منظور کیا گیاہے۔
ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -