مودی کے مظالم نے دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کردیا، شوبز شخصیات

    مودی کے مظالم نے دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کردیا، شوبز شخصیات

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک انتہا پسند اور جنونی انسان ہے وہ بھارت میں مسلمانوں کیلئے مسلسل عرصہ حیات تنگ کررہا ہے لیکن موجودہ حالات میں بھارتی مسلمانوں نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اب ان کی آواز کو دبانا ممکن نہیں ہے۔ اور وہ اس سے قبل بھی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔ہمیں حیرت ہے بھارت کے لوگوں نے کس طرح ایک جنوبی اور انتہا پسند کو وزیر اعظم منتخب کر لیا۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارت نے کئی دہائیوں سے جنت نظیر وادی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے لیکن بھارت کی اپنی سنگین غلطی اور کشمیریوں کی جدوجہد کی وجہ سے یہ معاملہ ایک بار پھر دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے۔ موودی کے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم نے پوری دنیا کو بھارت کا بھیانک چہرہ دکھا دیا ہے۔بھارتی حکومت جتنا مرضی ظلم کرلے اب کشمیر کو مزید اپنے قبضہ میں نہیں رکھ سکتی۔بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔اب اس بدبخت شخص نے مسلمانوں کے لئے شہریت کا نیا قانون بنا کر بھارت کو مزید عذاب میں ڈال دیا ہے یہ وہ شخص ہے جس کی وجہ سے ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے۔ سینئر اداکارقوی خان، شاہد حمید،ماریہ واسطی،احسن خان، زارا شیخ،زین بیگ،اسد جبل،فاروق مینگل،سعدیہ خان،آمنہ الیاس،رابعہ بٹ، اسد زمان،دانش نواز،امین اقبال،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،لائبہ علی،انیس حیدر،لالہ شہزاد،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،مسعوداختر، جاوید شیخ، مصطفی قریشی، سید نور،ریشم، لیلیٰ، نعمان اعجاز ا،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،تابندہ علی،ٹائیگر شاہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،گلفام،سمیع خان،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،ریما خان،اشعر اصغر،آغاعباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، کوریوگرافرراجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،روبی انعم،اظہر بٹ،حمیرا،عروج،عینی رباب،مجید ارائیں اور نجیبہ بی جی کا کہنا ہے کہ دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ کشمیر بھارت کاحصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا اور ہم اسے دشمن کے پنجوں سے آزاد کرائیں گے۔مودی جیسے شیطان کے پجاریوں کی بہت جلد پکڑ ہونے والی ہے وہ دن دور نہیں ہے جب پوری دنیا بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہوتے دیکھے گی۔

مزید : کلچر