مناواں میں ایک کروڑ 10لاکھ ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات

  مناواں میں ایک کروڑ 10لاکھ ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات

  



لا ہور(ّکرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کی واردات، 4 ڈاکو فیکٹری میں گھس گئے اور اسلحہ کی نوک پر ملاز مین کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو تجوری توڑ کر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز مان کی تلاش شروع کردی۔ واضح رہے رواں سال کے دوران مناواں کے علاقہ میں یہ دوسری بڑی واردات ہے، یکم جنوری کو بھی ڈاکوؤں نے ایک گھر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا،نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔

مناواں واردات

مزید : صفحہ آخر