کام سے کام رکھنے میں ہی میری کامیابی ہے،نیہا ملک

  کام سے کام رکھنے میں ہی میری کامیابی ہے،نیہا ملک
   کام سے کام رکھنے میں ہی میری کامیابی ہے،نیہا ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیہا ملک نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے کسی معیاری فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جس سے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے نیہا ملک نے کہا کہ ملک میں شوبز کے شعبے میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس کو منظر عام پر لانے کے لئے اس ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے اور بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں جنہیں شائقین پسند کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -