اوگرا کا ایل پی جی سیلنڈر111 روپے سستا کرنیکا اعلان

  اوگرا کا ایل پی جی سیلنڈر111 روپے سستا کرنیکا اعلان

  



اسلام آباد(آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 111 روپے فی سیلنڈر کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا نے فروری کیلئے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا نے فروری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 1680.21 روپے مقرر کی ہے۔جنوری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1791.48 روپے تھی۔

ایل پی جی

مزید : صفحہ آخر