بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنا حکومتی تنگ نظری‘پیپلزپارٹی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنا حکومتی تنگ نظری‘پیپلزپارٹی

  



لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کانام بدل کر احساس کے نام سے نیا پروگرام شروع کرنا اور شہید بی بی کی تصویر ہٹانا حکومتی تنگ نظری اور کم ظرفی ظاہر کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ افراط زر اور مہنگائی کے اس زمانے میں غریب کی قمر ٹوٹ چکی ہے،ضرورت اس امر کی تھی کہ بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام میں انتظامی اور انتقامی تبدیلیوں کی بجائے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے اس فنڈ کو 2013کے مقابلے میں کم از کم چار گنا بڑھایا جائے لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ حکمرانوں کے پاس صرف جھوٹے دعوے اور نا قابل عمل وعدے ہی ہیں۔ غریب کو دینے کیلئے انکے پاس کچھ نہیں،وقت ہر بار ثابت کرتا ہے کہ کمزور اور غریب کے ساتھ صرف پیپلز پارٹی ہی کندھا جوڑتی ہے اور دبے ہوئے طبقات کو اوپر اٹھاتی ہے۔

پیپلزپارٹی

مزید : صفحہ آخر