عمدہ پرفارمنس سے پہچان بنائی ہے، اداکار ہ فرح ناز

عمدہ پرفارمنس سے پہچان بنائی ہے، اداکار ہ فرح ناز
 عمدہ پرفارمنس سے پہچان بنائی ہے، اداکار ہ فرح ناز

  



لاہور(فلم رپورٹر) اپنی پرفارمنس کی بدولت شوبز انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے کبھی سفارش اور فحاشی کا سہارہ نہیں لیاان خیالات کا اظہار اداکارہ و پرفارمر فرح ناز نے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کبھی پیسے کو ترجیح نہیں،ہمیشہ معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں معیاری کام ہی فنکار کی پہچان بنتا ہے،ایک سوال کے جواب میں فرح ناز نے کہا کہ چند فنکاریں فحاشی پھلا کر با قی فنکاروں کو بھی بندنام کر رہی ہیں۔

ایسی حرکتیں وہی کرتی ہیں جن کو کام نہیں آتا،انہوں نے کہ فحاشی،عریانی پھلا کر شوبز انڈسٹری کو بدنام کرنے والے لوگوں کو شوبز انڈسٹری سے باہر نکال دینا چاہیے ان کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا کوئی حق نہیں۔

مزید : کلچر