1971ء کے بعد دفاع پر توجہ غلطی 30ارب ڈالر برآمدی پلان تیار، فواد

1971ء کے بعد دفاع پر توجہ غلطی 30ارب ڈالر برآمدی پلان تیار، فواد

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ دینے سے پاکستان آئندہ دو دہائیوں میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہو سکتا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 1971میں سانحہ مشرقی پاکستان ہوا، ہمارا تمام تر فوکس دفاع پر چلا گیا۔ غلطی یہ ہوئی کہ امریکا اور چین کی طرح سول ملٹری انٹر فیس بناتے، ملٹری ریسرچ سول اور سول ریسرچ ملٹری شعبوں میں منتقل ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکا، اب پوری کوشش ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیں کہ سول ملٹری ریسرچ کا انٹر فیس بنے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس ہفتے وزیر اعظم کو 30ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے، غیر روایتی برآمدات جن میں بائیو ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا حصہ ہوگا ہماری معیشت کو بدل کر رکھ دے گا۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ آخر