" لمس کی چپ " کا پہلا ایڈ یشن ایک ہفتے میں ہی ختم

" لمس کی چپ " کا پہلا ایڈ یشن ایک ہفتے میں ہی ختم

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)کتاب اب بھی بکتی ہے آپ حیران ہونگے، اگر معیاری ادب تخلیق کیا جائے، اسکی مثال پچھلے ہفتے شائع ہونیوالی کتاب " لمس کی چپ " ہے جس کا پہلا ایڈ یشن ایک ہفتے میں ہی ختم ہو گیا ہے، اس کتا ب کے مصنف معروف ادیب طارق بلوچ صحرائی ہیں جن کی کتاب گونگے کا خواب کو بے حد پذیرائی ملی تھی، سنگ میل پبلشرز کے مالک افضال صاحب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا ادب کی دنیا میں طارق بلوچ صحرا ئی کا نام ہی ہاٹ کیک ہے، اگر معیاری ادب تخلیق کیا جائے تو لوگ کتاب کی طرف لوٹ آئیں گے۔

مزید : صفحہ آخر