کوٹہ بڑھانے یا کم کرنیکی تجویز زیر غور نہیں، اضافی کوٹہ پہلے نئی کمپنیوں کا ملے گا

  کوٹہ بڑھانے یا کم کرنیکی تجویز زیر غور نہیں، اضافی کوٹہ پہلے نئی کمپنیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (میاں اشفاق انجم سے)وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش نے روزنامہ”پاکستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ 50کوٹہ والوں سمیت کسی کمپنی کا کوٹہ بڑھانے یاکم کرنے کی تجویز زیر غور نہیں،اضافی کوٹہ آیا تو پہلے نئی کمپنیوں کو ملے گا، حج اپریشن2020ء مثالی بنائیں گے،حج پالیسی 4فروری کو کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیے جانے کا امکان ہے،ہماری تیاری مکمل ہے، جے ایس حج نے بتایا کہ حج پیکج مہنگا کرنا مجبوری بن گیا ہے کیونکہ حج فیس،انشورنس فیس،مکتب،ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں اضا فہ،مکہ،مدینہ کی عمارتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے،ریال کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے،نئے ٹیکسز لگ گئے ہیں،مکہ،مدینہ کی عمارتیں گزشتہ سال سے بہتر ہوں گی،ٹرانسپورٹ نئی لے رہے ہیں،مکتب بھی اچھے لیں گے، تربیتی نظام کے حوالے سے پہلے سال سرکاری عازمین کی3Dپر کام ہو رہا ہے،لاہور کے حاجی کیمپ کیلئے کوشش کر رہے ہیں،اہل لاہور کو جلد خوشخبری دیں گے،ڈائریکٹر حج لاہور اس پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں، زینت حسین بنگش نے بتایا اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق نئی انرول کمپنیوں کی ری اسسمنٹ کیلئے اڈٹ فرموں کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے،سب کمیٹی کر رہی ہے،رواں ہفتے فرم کا نام فائنل کر لیں گے،سینئر جوائنٹ سیکرٹری نے بتایا ملک بھر میں ہونیوالی مشاور تی حج ورکشاپ سے بڑی مثبت تجاویز سامنے آئیں ہیں ان کی روشنی میں حج پالیسی ترتیب دی گئی ہے،ائیر لائنز کا کرایہ کم کرنے کی کوشش کی،وفاقی کابینہ حج پیکج اور حج کرایہ فائنل کرے گی،پرائیویٹ حج سکیم ہمارا حصہ ہے ہوپ کی مشاورت سے معاملات دیکھ رہے ہیں،جوائنٹ سیکرٹری نے کہا دوسری دفعہ حج کرنیوالوں پر سے دو ہزار ریال ختم کرنا خوش آئند ہے،اب ہر حاجی پر500ریال ٹیکس لگا دیا گیا ہے،انشورنس فیس بھی لگا دی گئی ہے،50کوٹہ والوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں،جن کمپنیوں کا کوٹہ کم کیا گیا ہے اس سے بھی آ گا ہ ہیں کیا کریں کوٹہ کہاں سے لائیں،ابھی تک کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار210ہے،اب تک کوئی تجویز کسی کا کوٹہ بڑھانے یا کم کرنے کی نہیں ہے، نیا کوٹہ آیا تو نئی کمپنیوں کو ملے گا یہ با ت حتمی ہے،نہ آیا تو نہیں ملے گا،پرائیویٹ سکیم کی مانیٹرنگ لازمی ہے مشاورت سے SPAاور حج پیکج طے کریں گے،انہوں نے کہا گزشتہ سال کی غلطیاں نہیں دھرائیں گے،ٹرا نسپورٹ،کھانا اور مشاعر میں بہتری لائیں گے،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد اور ایڈیشنل سیکرٹری داؤد احمد بریچ صاحب حج2020ء کے اپریشن کو مثالی بنانے کیلئے پُر عزم ہیں،حج پالیسی کی منظوری کیساتھ ہی بکنگ کی تاریخ دے دیں گے۔
زینت حسین

مزید :

صفحہ آخر -