پرویزخٹک سے سپین کے سفیر کی ملاقات، ہسپانوی فوج کو کثیر الجہتی سمندری مشق امان میں شمولیت کی دعوت

پرویزخٹک سے سپین کے سفیر کی ملاقات، ہسپانوی فوج کو کثیر الجہتی سمندری مشق ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)اسپین کے سفیر مسٹر مینوئل دران گیمنیز ریکو نیجمعہ نے اسلام آباد میں وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان اسپین کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ پاکستان اور اسپین دہشت گردی، انتہا پسندی، غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون کر رہے ہیں جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔ پاکستان اور اسپین کے مابین فوجی اور دفاعی تعلقات میں مزید ترقی کی صلاحیت ہے جس کے لئے دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پیش قدمی کے مراحل پر ہے۔وزیر دفاع نے ہسپانوی فوج کو باہمی تعاون کے منصوبوں اور کثیر الجہتی سمندری مشق امان میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر