سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، سرمایہ کاروں کو مزید 16ارب 87کروڑ روپے کا نقصان

سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، سرمایہ کاروں کو مزید 16ارب 87کروڑ روپے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی کا رجحان غالب رہا جسکے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس272.57پوائنٹس کی کمی سے 41630.93 پوائنٹس کی سطح پرآگیاجبکہ حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 60.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 16 ارب 87 کروڑ 75 لاکھ وپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.49فیصدکم رہا۔دوسری طرف روپے کے مقابلے میں انٹربنک میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8پیسے کمی ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید154.42روپے اور قیمت فروخت154.52روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.30روپے اور قیمت فروخت154.60روپے ہوگئی۔ادھر صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت91500روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -