ملتان‘ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9ارب روپے مختص‘ ظہیر الدین علیزئی

ملتان‘ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9ارب روپے مختص‘ ظہیر الدین علیزئی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ظہیرالدین خان علیزئی نے کہا ہے کہ ملتان شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیئے پہلے مرحلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے بجٹ کا اجراء ہوچکا ہے ان منصوبوں میں ملتان شہر کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

داخلی راستے خانیوال روڈ، وہاڑی روڈ، سدرن بائی پاس کی توسیع کرنے سمیت مدنی چوک فلائی اوور اور سیوریج نظام کو فعال بنانا شامل ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں ملتان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیئے 9 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ہماری کوشش ہے اس سال کے مختص بجٹ کو فوری طور پر ترقیاتی منصوبوں کے استعمال میں لایا جاسکے تاکہ مقررہ بجٹ لیپس نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں ترقیاتی بجٹ تو مختص کیئے جاتے رہے ہیں لیکن مذکورہ رقوم تاخیری حربے اختیار کرنے سے مقررہ بجٹ لیپس ہوتے رہے ہیں جبکہ ملتان کی موجودہ قیادت اس مسئلہ پر سنجیدہ ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے گرانفروش مافیا کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے سمیت ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو مارکیٹ کمیٹی کے مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز کردیا ہے شہری گرانفروش مافیا کے خود ساختہ نرخوں پر خریداری کی بجائے (ٹاپ سن) کمپنی کے توسط سے معیاری اور سستے نرخوں اشیائے خورونوش کی ہوم ڈلیوری سے استفادہ کریں۔

ظہیر الدین علزئی

مزید : ملتان صفحہ آخر