نجی زندگی اور شوبز میں ہمیشہ مزاج کے مطابق کام کیا، نادیہ خان

نجی زندگی اور شوبز میں ہمیشہ مزاج کے مطابق کام کیا، نادیہ خان
 نجی زندگی اور شوبز میں ہمیشہ مزاج کے مطابق کام کیا، نادیہ خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ اپنے مزاج کے برعکس کوئی کام نہیں کرسکتی اورنجی زندگی اور شوبز میں ہمیشہ اپنے مزاج کے مطابق کام کیا ،کبھی کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کی اس لئے دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتی ہوں کیونکہ یہ اقدام مجھے بہت گراں گزرتا ہے۔ نادیہ خان نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے سب سے پہلے نجی ٹی وی چینل میں مارننگ شو کاآغاز کیامارننگ شو کی بنیاد پی ٹی وی وی کے سر ہے اورکنول نصیر اور مستنصر حسین تارڑ اس کے خالق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں ایک نجی ٹی وی سے ڈرامہ ”ڈولی ڈارلنگ“ سے آن ائیر ہے۔ یہ مزاحیہ ڈرامہ سیریل ڈاکٹریونس بٹ کا لکھا ہوا ہے۔

اور اس کے ہدایتکار افتخار عفی ہیں اور مجھے اس ڈرامہ سٹ کام میں کام ہوتے ہوئے بڑامزہ آرہا ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے کردار ادا کرتی رہوں گی۔

مزید : کلچر