کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان سمیت شہر شہر ریلیاں‘ نعرے

  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان سمیت شہر شہر ریلیاں‘ نعرے

  



ملتان‘ وہاڑی‘ لیہ‘ چوک سرور شہید‘ حاصل پور‘ کوٹ چھٹہ‘ ڈیرہ غازیخان‘ کبیروالا‘ تونسہ (نیوز رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندگان پاکستان) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ روز سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔آرٹس کونسل(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

ملتان میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں طلباء و طالبات اور خواتین نے شرکت کی۔چئیرمین کشمیر کمیٹی پنجاب ندیم قریشی او مہندر پال سنگھ ایم پی اے تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ ہدایت اللہ،سی ای او ایجوکیشن ریاض خان،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل طاہر محمود اور ڈی او سیکنڈری سعید احمد لنگڑیال بھی تقریب میں موجود تھے۔بچیوں کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم کی عکاسی کرنے والے ٹیبلوز پیش کئے گئے۔ٹیبلوز نے ہال کا پورا ماحول سوگوار کر دیا۔"اب تو ہے آزاد یہ دنیا پھر میں کیوں آزاد نہیں " کا گیت ہال میں گونجتا رہا۔ شرکاء ہال میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہراتے رہے۔چئیرمین کشمیر کمیٹی پنجاب ندیم قریشی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔فوج کے جوان کشمیریوں کے لیے جان کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔فوج بارڈر پر سینہ سپر ہے جبکہ بچہ بچہ ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے سیمنار کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچے گا۔ہم نے کشمیریوں کو پیغام محبت دینا ہے کہ ظلم اور جبر کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔وہ وقت قریب آرہا ہے جب انڈیا کے ٹکڑے ٹکڑے ہو نگے۔ندیم قریشی نے کہا کہ پاکستان کی باگ ڈورمضبوط ہاتھوں میں ہے۔موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہر محاذ پر لڑی رہی ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے۔مودی سرکار نے آئین میں ترمیم کرکے کشمیریوں کا حق غصب کیا ہے۔ہم کشمیر کی آزادی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔مہندر پال سنگھ نے کہا کہ ہندوستان سے کشمیر،آسام اور خالصتان جلد علیحدہ ہو گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ نے کہا کہ کشمیر جنت کا ٹکڑا ہے۔کشمیری چھ ماہ سے گھروں میں محصور ہیں۔کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وی چوک وہاڑی میں اجتماع اور ریلی کا انعقادکیا گیا ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کی ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق، اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی فنانس عبد الطیف خان، اے سی وہاڑی احمد نوید، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، چیئر مین وزیر شکایات سیل ریاض قہم، چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیشن چوہدری صفدر علی، ڈی ای او ایلیمنٹر مصباح رفیق،صدر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، صدر ایپکا منور علی بھٹی، رانا اسرار احمد،حافظ حنان خان بدھ،میاں رمضان جانا،رانا محبوب حسین، احسان اللہ تارڑ سمیت تاجروں اور وکلائنے بھی شر کت کی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ریلی میں طلبا نے بھر پور شر کت کی ٹھیک 12بجے سائرن بجایا گیا پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے پیش کئے گئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم بھی لہرائے گئے شر کائنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے لگائے ریلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ترانے بھی بجائے گئے شر کائنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بینزز، پینا فلیکس اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ریلی میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شر کت کی شرکائنے کشمیریوں کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا شرکائنے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا ریلی میں شرکائنے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر ہمارا ہے،کشمیر سے رشتہ ہمار الاالہ اللہ اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں وہاڑی کا ہر فرد آخری سانس تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے آ زادی کشمیریوں کا حق ہے۔ ملک بھر کی طرح گزشتہ روز تھانہ سرور شہید پولیس کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی تھانہ سرور شہید کے مین گیٹ سے شروع ہوکر مرکزی چوک سے ٹرن کرتے ہوئے تھانہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ایس ایچ او تھانہ سرور شہید اسلم خان ملغانی پریس کلب کے عبوری صدر رانا عتیق الرحمان اور میاں محمد صادق نے کی ریلی میں پولیس کے جوانوں سکول کے بچوں سول سوسائٹی کے افراد اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میں سکولز کے اساتذہ بھی شریک ہوئے ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں زوردار نعرے بازی کی ریلی کے اختتام پر سینئر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر میاں صادق محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری کو پورے ملک کی طرح چوک سرور شہید میں بھی بھرپور پروگرام کر کے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور چھ ماہ کے بھارتی محاصرے کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی یہ ریلی اسی سلسلہ کا آغاز ہے آخر میں دعا بھی کرائی گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں گورئمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کے پرنسپل میاں محمد صدیق کی زیر قیادت طلبا ء اور اساتذہ کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکا ء ریلی نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان زندہ بادکشمیر بنے کا پاکستان پاک فوج زندہ بادکے نعرے لگائے ریلی میں شریک طلباء نے بینرز اور پلے کارڈزاور جھنڈے اٹھا رکھے تھے ریلی گورئمنٹ ہائی سکول نمبر 1سے شروع ہو کر بلدیہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں انتظامیہ محکمہ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت شہریوں اورالیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن پریس کلب حاصل پورکے عہدیدران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پر سبز پاکستانی پرچم لہرائے گا۔ پور ی پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج جمعہ کے روز اے سی آفس کو ٹ چھٹہ سے ہفتہ وار نکلنے والی ریلی کشمیر بنے گا پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے مقصودخان جلبانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریلی کا آغاز گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کو ٹ چھٹہ سے دن بارہ بجے ماسٹر برکت علی برمانی کی قیادت میں سینکڑوں طلباء پر مشتمل نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے اے سی آفس کو ٹ چھٹہ پہنچی جہاں ریسکیو 1122سنٹر کو ٹ چھٹہ کی بھی بھاری نفری اور اے سی آفس کا تمام عملہ نے ریلی میں شامل ہو کر اڈا کو ٹ چھٹہ پہنچ کر جہاں مقصود خان جلبانی نے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے خطاب کیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا انعقاد کیاگیا. مرکز ی ریلی کچہری چوک سے نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کی. اسی طرح کوٹ چھٹہ میں ریلی کا انعقاد کیاگیا. ریلی کے شرکاء نے کشمیر اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے. شرکاء نے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ کشمیر،پاکستان کی شہ رگ ہے،اقوام متحدہ کی متفقہ طور پر منظور شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے،5فروری کو یوم یکجتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا،حکومت کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر کو عالمی توجہ حاصل ہورہی ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کبیروالا شہر میں سید گروپ کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ترجمان نیانڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی اور جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دیکر دشمنوں پر حقائق واضح کردیا ہے کہ پاکستان اپنے خلاف ہونے والی ہر قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،انڈیا نے کشمیری عوام پر اپنے انسانیت سوز مظالم بند نہ کئے تو کشمیروں کے دلوں میں پکنے والا نفرت کا لاواآ نے والے دنوں میں انڈیا کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے رکھ دے گا۔جبکہ پاکستان سنی تحریک تونسہ کے زیراہتمام کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ 5 فروری بروز بدھ کلمہ چوک تونسہ میں شام 3 بجے ہوگا۔ جن میں تنظیمات اہلسنت کے عہدیداران اپنے خیالات کااظہار کریں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے اس موقع پر تمام مسلمان بھائی اپنی شرکت کو یقینی بناکر ثبوت دیں کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک کے تحصیل صدر حافظ محمدبلال باروی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ سعودی عرب سمیت 58 اسلامی ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر