کامیابی کیلئے کبھی فحش جملوں کا سہارا نہیں لیا،عقیل حیدر

  کامیابی کیلئے کبھی فحش جملوں کا سہارا نہیں لیا،عقیل حیدر
   کامیابی کیلئے کبھی فحش جملوں کا سہارا نہیں لیا،عقیل حیدر

  



لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین عقیل حیدر نے کہا ہے کہ سٹیج پر نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کروا رہا ہوں کبھی بھی فحاش جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب سے سٹیج پر آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کراؤں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ آج سٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے محنت اور لگن سے سٹیج پر بھر پور شہرت حاصل کی ہے اور اسی طرح سے مستقبل میں محنت سے کام جاری رکھوں گا۔

مزید : کلچر