حکومت کا چل چلاؤ قریب‘ وزیراعظم ہر محاذ پر فلاپ‘ چودھری سعود مجید

حکومت کا چل چلاؤ قریب‘ وزیراعظم ہر محاذ پر فلاپ‘ چودھری سعود مجید

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوام کونااہل حکمرانوں نے خواری میں ڈال رکھاہے یہ بات سابق سینیٹراورمسلم لیگ(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

ن کے رہنماچوہدری سعودمجیدنے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ساون کے اندھے کوجس طرح ہرطرف ہریالی دکھائی دیتی ہے اسی طرح نااہل وناکام حکمران حکومت جاتے دیکھ کرٹیکے لگواکرجنت کانظارہ کرنے میں مصروف ہیں انہیں جلدہی عوام کی بدعائیں لے ڈوبیں گی آئی ایم ایف اوردیگرمالیاتی اداروں کے باجگذاروں نے عوام کابھرکس نکال کررکھ دیاہے اوراپنی چرب زبان سے عوام کوبیوقوف بنانے میں مصروف ہیں چوہدری سعودمجیدنے کہاکہ حکومت کاچل چلاؤقریب ہے جس سے عمران نیازی حواس باختہ ہوچکے ہیں پاکستانی عوام کوصدی کی نااہل اورناکام ترین حکومت کاسامناہے جوہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے وزیراعظم اوران کے حواریوں کوعوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں وہ اقتدار سے چمٹے رہناچاہتے ہیں لیکن عوام نے ان کی رخصتی کابگل بجادیاہے یہ جلدہی واپسی کی گاڑی میں سوارہوجائیں گے۔

فلاپ

مزید : ملتان صفحہ آخر