ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ چودھری عبدالرشید عابد کا سنٹرل جیل کا دورہ

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ چودھری عبدالرشید عابد کا سنٹرل جیل کا دورہ

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان چوہدری عبدالرشید عابدنیسنٹرل جیل کا دورہ کیا (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان چوہدری عبدالرشید عابد نے مجسٹریٹ دفعہ30 ڈیرہ غازیخان محمد حارث منیرکے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ اورمیڈیکل آفیسر بھی موجود تھے سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان نے معزز ججز صاحبا ن کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کے کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈاورسزائے موت بلاک کا دورہ کرایا جہاں انھوں نے تمام حوالاتیان سے ان کے مسائل پوچھے تو کسی قسم کی شکایت موصول نہ ہوئی اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کرکے اسے میعار ی قرار دیااور جیل ہذا کے سیکورٹی انتظامات بہتر پائے اور جیل کی صفائی و ستھرائی، گراسی پلاٹس اور رنگا رنگا پھولوں کو انتہائی خوشگوار قرار دیا ہے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر