حکومت اتحادی وینٹی لیٹرز کے سہارے چل رہی ہے‘ محمد نواز ناجی کی بات چیت

  حکومت اتحادی وینٹی لیٹرز کے سہارے چل رہی ہے‘ محمد نواز ناجی کی بات چیت

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ حوریں دیکھنے والے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

وزیراعظم عمران نیازی نے عوام کودن کے تارے دکھادیئے ہیں وزیراعظم کوئی ایساٹیکہ عوام کوبھی لگائیں جس سے انہیں مہنگائی، بے روزگاری اوربدامنی، خوشحالی، فراوانی اورامن وچین دکھائی دیں انہوں نے کہاکہ عوام کوآٹے، چینی، دالوں اوردیگرضروریات زندگی کے بحرانوں سے دوچار کرنیوالے حکمرانوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ایسے نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام جھولیاں اٹھاکردعائیں مانگ رہے ہیں حکومت نے عوامی مسائل سے منہ موڑرکھاہے غریب کاجیناعذاب بنادیاگیاہے انہوں نے کہاکہ حکومت اتحاد ی وینٹی لیٹرز کے سہارے پرچل رہی ہے جس کاجلدہی دھڑن تختہ ہوگاملک کوآئی ایم ایف اوردیگرمالیاتی اداروں کادست نگربنادیاگیاہے اورعوا م پرقرضوں کے بوجھ دربوجھ لادے جارہے ہیں حکومت اب قومی اداروں کونیلام کرنے کے درپے ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام جرائم کی طرف مائل ہورہے ہیں جس سے ملک میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہواہے انہوں نے کہاکہ حالات پرقابونہ پایاگیاتوموجودہ حکومت کاحشربھی سابقہ حکومتوں جیساہوگا۔

بات چیت

مزید : ملتان صفحہ آخر