کرونا وائرس سے نجات کا واحد راستہ حلال وحرام میں تمیز‘ قاری زوار بہادر

  کرونا وائرس سے نجات کا واحد راستہ حلال وحرام میں تمیز‘ قاری زوار بہادر

  



ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نجات کا واحد راستہ حلال و حرام کی تمیزاور اللہ سے مدد حاصل کرنے سے ہے یہ وائرس اللہ کے عذاب کی مانند ہے جو تیزی سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے مسلمان سنّت رسول اکرم‘ا سلامی تعلیات پر عمل اور توبہ کر کے اپنے آپ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔یہ سب کچھ قومیوں کی اخلاقی، معاشرتی اور دینی معاملات سے دوری کا نتیجہ ہے اسلام دینی فطرت ہے اس میں بیان کیے گئے احکامات ہی اچھی صحت و کامیاب معاشرے کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی ناجائز دولت کمانے والوں نے پاکستانی عوام کو حرام جانوروں تک کا گوشت کھلا دیا۔ یہ بات جہاں حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی ہے وہاں ہماری دینی احکامات سے دوری کا نتیجہ بھی ہے۔ آج اس خطرناک وائرس نے پوری دنیا کو اور بلخصوص چائنہ جیسے ترقی یافتہ ملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔یہ اللہ رب العزت اور اس کے رسول ؐ کی تعلیمات سے دوری کا شاخسانہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر