اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونیوالی زرعی تحقیق قابل ستائش‘حسین جہانیاں گردیزی

  اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونیوالی زرعی تحقیق قابل ستائش‘حسین جہانیاں گردیزی

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر برائے مینجمنٹ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو لپور میں ہونے والی زرعی تحقیق قابلِ ستائش ہے۔ کپاس جیسی اہم فصل کے لیے یونیورسٹی میں تحقیق اور ا?ن کے نتیجے میں سامنے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

آنے والی اہم ترین اقسام دوسری جامعات کے لیے ایک مثال ہے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کپاس کی فصل کی بحالی اور وطن عزیز کی خوشحالی کے موضوع پر منعقد ہ گرینڈ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کپاس جیسی اہم اور نقد آور فصل کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ وطن عزیز میں کپاس کی فصل دوبارہ معیشت کی بحالی اور کسان کی خوشحالی کا باعث بنے گی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں ہونے والی تحقیق قومی ضرویات اور امنگوں کے مطابق ہونی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ زرعی کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور مختلف فصلوں پر تحقیق کے حوالہ سے قومی سطح پراپنا مقام رکھتا ہے اور کالج کی متعارف شدہ کپاس کی قسمیں ملک کے چالیس فیصد سے زائدکاشت شدہ رقبہ پراگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ان عظیم تحقیقی روایات کو جاری رکھے گی او رانہیں مزید فروغ دیا جائے گا۔ کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے اس موقع پر کپاس کی فصل، کاشت کے مسائل، ملک میں اس کی کاشت میں کمی، موسمیاتی تبدیلیوں اور کسا ن کی سماجی اور معاشی حالت کے تناظر میں سیر حاصل بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ان مسائل کے باعث کپاس جو ملکی معیشت کا اہم جزو تھی اب بہت پیچھے رہ گئی ہے۔ ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں دریافت شدہ کپاس کی قسموں اور بلند درجہ حرارت او رپانی کی کمی میں ا?ن کی کارکردگی پر تفصیلاً گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں دریافت شدہ کپاس کی اقسام مقامی، موسمی اور جغرافیائی حالات، پتا مڑوڑ وائرس اور دیگر بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس موقع پروائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور اویول گروپ کے سربراہ آصف مجید نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور اویول گروپ کے مابین کپاس کی تحقیق کے حوالہ سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کی رو سے دونوں اِداے زرعی تحقیق کے فروغ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور طلبا وطالبات کے لیے انٹرنشپ اور ملازمتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر