قتل کیس کا فیصلہ‘ مجرم کو سزائے موت‘ 2لاکھ جرمانے کا حکم

  قتل کیس کا فیصلہ‘ مجرم کو سزائے موت‘ 2لاکھ جرمانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کریمنل ٹرائیبل کورٹ میلسی محمد جہانگیر اشرف نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ سات ملزموں کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کردیا استغاثہ کے مطابق بستی نعمت علی کے رہائشی کے ذوالفقار اور ظہور احمد فریقین کی بچیوں کی(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

وٹہ سٹہ کی شادیاں ہوئیں لیکن اختلاف ہونے کی وجہ سیگھر آباد نہ ہوسکے جس پر برادری کی پنچایت ہورہی تھی اس دوران فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ملزمان نے دھمکی دی کہ نپٹ لیں گے وقوعہ کے روز ظہور احمد، منظور، عبدالشکور، ممتاز، قاسم، عامر، دلاور اور مرید آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر ذوالفقار کے گھر داخل ہو گئے اور للکارتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کر ذوالفقار کا بیٹاصداقت شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال جاتے ہوئے مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا اور حملہ آ وروں نے خواتین کی بیحرمتی بھی کی پولیس تھانہ صدر میلسی نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت پیش کیا فاضل جج نے بعد سماعت مقدمہ جرم ثابت ہونے پر ظہور احمد کو سزائے موت اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا اور عدم شواہد کی بناء پر دیگر ملزموں کو بری کردیا۔
حکم