شہریوں سے فراڈ‘ملزم کا مزید 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملتان (خبر نگار خصوصی) جج احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی ہاوسنگ سکیم بناکر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سابق ڈائریکٹر ڈویلپر کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم کو پندرہ روز قبل نیب حکام نے (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ عدالت پیش کیا گیا۔فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزم سابق ڈائریکٹر ڈویلپر طیب خاکوانی کے خلاف گلشن رحمن ہاؤسنگ سکیم میں شہریوں کو پلاٹ فراہم کرنے کے عوض کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔ ملزم سے مقدمہ سے متعلق تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
فراڈ