مہنگائی‘ بے روزگاری‘ آٹا بحران‘روجھان میں جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی
روجھان (نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی روجھان کے زیراہتمام مہنگائی، بے روز گاری، امن و امان اور آٹا بحران کے سلسلے میں ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے محمد عالم مزاری،ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری،شعیب مزاری،سعداللہ مزاری،محمد اسماعیل (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
مزاری،قاضی ارشاد احمد،مجیب الرحمن مزاری سمیت سینکڑوں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی لاکھ پال مارکیٹ سے شروع ہوکر مختلف روٹس سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب روجھان عوامی چبوترے پر پہنچی جہاں پر تلاوت قرآن پاک سے آغاز کیا گیا ریلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ایس ڈی پی او روجھان ثناء اللہ مستوئی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر موجود رہے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شعیب مزاری صدر جے آئی یو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے نمک سے لے کر آٹے تک مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہے اور دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے اور پاکستان کی عوام بدحالی کا شکار ہے اور اشیائے خوردونوش غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے اور غریب عوام کے گھروں میں فاقے ہونے لگے جو افسوس ناک بات ہے۔شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن مرکزی رہنما جماعت اسلامی روجھان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ بھوک میں کھانا اور خوف کے اندر امن وامان فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا عمران خان نے ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے کہ عوام کو سبز باغ دیکھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج تک کوئی عملی طور پر عمل نہ ہوا اور مہنگائی بے روزگاری کے طوفان نے عوام کو شدید کرب میں مبتلا کر رکھا ہے اور عوام بے روزگاری کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا سامنا ہے انہوں کہ کہ روجھان میں امن وامان کی صورتحال حال کو مزید بہتر بنایا جائے انہوں نے کہ روجھان میں جماعت اسلامی عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہو گی اور اس سلسلے میں ہمارے لیڈر سراج الحق کی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں ہم آپ کے مسائل حل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے اس کے بعد ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری امیر جماعت اسلامی تحصیل روجھان نے ریلی سے خطاب کرتے کہا کہ پورے ملک کی طرح روجھان میں آٹا بحران پیدا ہوا غریب مزدور دیہاڑی دار طبقہ کسان زمیندار حتیٰ کہ ہر فرد اس بحران کی جکڑ میں فاقہ کشی پر مجبور ہے آبادی کے لحاظ، سے روجھان میں آٹے کی تھیلوں تعداد بڑھائی جائے تاکہ غریب عوام اور مزدور پیشہ افراد کو دو وقت کی روٹی میسر آ سکے اور مزدور کی سہولت کے لئے پرچون پر کھلا آٹا دوکانداروں کو دیا جائے اور کلو دو کلو والے مزدور کے بچے دو وقت کی روٹی کھا سکیں انہوں نے کہا کہ بے روزگاری مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کریں آخر میں ریلی میں ملکی سلامتی ترقی خوشحالی امن و امان کے لئے دعا کی گئی شرکاء ریلی نے مہنگائی بے روزگاری کے خلاف نعرے لگائے۔
ریلی