ڈرامہ میرے پاس تم ہو ایک تاریخی ڈرامہ ہے،محمدہمایوں

ڈرامہ میرے پاس تم ہو ایک تاریخی ڈرامہ ہے،محمدہمایوں
 ڈرامہ میرے پاس تم ہو ایک تاریخی ڈرامہ ہے،محمدہمایوں

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف مزاح نگار اور سٹیج اداکار محمد ہمایوں نے اپنے ایک بیان میں ٹی وی پلے”میرے پاس تم ہو“ پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی ڈرامہ ہے، اس سے قبل ایسا کوئی ڈرامہ نہیں بنایا جا سکا،ہدایت کار جناب ندیم بیگ نے فن ِ ہدایت کاری میں کمال کر دیا،بالخصوص ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے فن اداکاری کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ کہانی کا ٹیمپو تیز اور مکالمے چست اور برمحل تھے۔ہمایوں سعید کے مرنے سے قبل کے جذباتی سین میں ان کے زیادہ مرتبہ آنسو نکلتے دکھائے جانے چاہئے تھے تاکہ ناظرین کا زیادہ کتھارس ہو جاتا۔

،آخری سین میں ان کا بیٹا جب باپ کی ہر بات کے جواب میں بار بار یس پاپا، یس پاپا کہتا ہے تو سین کا المیہ عنصر بڑا نمایاں ہو جاتا ہے اور جب ہمایوں سعید اپنے بیٹے سے یہ کہتا ہے کہ میں تمہارے خوابوں میں آیا کروں گا۔ اس المناک جملے نے تو دل شکستہ اور حساس ناظرین کو رُلا دیا ہے۔اس پلے نے ناظرین اور ثقافتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

مزید : کلچر