بورے والا‘ زہریلا کھانا‘ 6افراد کی حالت غیر‘ متاثرین ہسپتال داخل

بورے والا‘ زہریلا کھانا‘ 6افراد کی حالت غیر‘ متاثرین ہسپتال داخل

  



بورے والا(تحصیل رپورٹر)زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی تفصیلات کے مطابق بورے والا کی نواحی آبادی 451 (ای بی) بھاگاں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

والی بستی میں اللہ دتہ نامی شخص کے گھر والوں نے صبح حسب معمول ناشتہ کیا تو تھوڑی ہی دیر بعد انکی حالت غیر ہو گئی جس سے اللہ دتہ،اسکی بیوی صفیہ،بیٹوں اویس اور احمد،بیٹیوں فاطمہ اور شبانہ کو میں بیہوشی کی حالت میں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوری طور پر فوڈ سیفٹی ٹیم کو بورے والا روانہ کر دیا اور اسکی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

داخل

مزید : ملتان صفحہ آخر