کھاد قیمتوں میں کمی کا اعلان‘ کاشتکار خوشی سے نہال

  کھاد قیمتوں میں کمی کا اعلان‘ کاشتکار خوشی سے نہال

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی کے نتیجہ میں مقامی فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھادوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے اس ضمن میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سونایوریا کی بوری کی نئی قیمت 1702جبکہ سونایوریا گرینولر کی بوری کی نئی قیمت 1722روپے مقرر کی ہے۔اسی طرح اینگرو یوریا بوری کی نئی قیمت 1844جبکہ اینگرو یوریا (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

گرینورلر کی فی بوری کی قیمت 1857روپے مقرر کی گئی ہے مذکورہ قیمتوں کا نفاذ آج سے ہوگا کمپنیوں کی جانب سے فرٹیلائزر قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد حکومت نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کو نئی قیمتوں پر فوری طور پرعملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔جبکہ کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

کھاد

مزید : ملتان صفحہ آخر