بہاولپور‘ چیمبر آف کامرس وفد کی کمشنر سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  بہاولپور‘ چیمبر آف کامرس وفد کی کمشنر سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  



بہاول پور(بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پورچیمبر وفدنے کمشنر بہاول پور سے ملاقا ت کی ہے بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اقبال چوہدری کی قیادت میں چیمبر کے ایک وفد نے کمشنر بہاولپور ڈویژن آصف اقبال چوہدری سے ان کے آفس (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

میں ملاقات کی۔ وفد میں چیمبر کے سابق صدور چوہدری عبد الجبار، ڈاکٹر رانا محمدطارق خان، مبشر حسین، ملک محمد اعجاز ناظم، رکن چیمبر ناصر شکیل اور بہاولپور پریس کلب کے صدر نصیر احمد ناصر شامل تھے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد ماہ فروری 2020میں منعقد ہونے والی چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر بہاولپور چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقد کیے جانے والے "بہاولپور ٹریڈ فیئر 2020 " کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ صدر چیمبر جاوید اقبال چوہدری نے بتایا کہ بہاولپور چیمبر ریلی کے موقع پر پہلی مرتبہ ٹریڈ فیئر کا انعقاد کر رہا ہے اور اس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریڈ فیئر میں سٹالز لگانے کے لیے ایک وسیع و عریض مارکی لگائی جا رہی ہے جس میں مختلف اشیاء و لوکل ہینڈی کرافٹس و مختلف مقامی اداروں کی جانب سے سٹالز لگائے جائیں گے۔ صدر چیمبر نے بتایا کہ سٹالز کی بکنگ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر جاری ہے۔ صدر چیمبر نے یہ بھی بتایا کہ اس ٹریڈ فیئر میں مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جس میں ملتان، لاہور، فیصل آباد، گجرات، گجرانوالہ اور سیالکوٹ شامل ہیں اور ان چیمبر ز سے بہاولپور ٹریڈ فیئر میں اپنے اپنے علاقے کی ثقافتی اور مختلف اشیاء کے سٹالز لگانے کے لیے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ان بڑے چیمبر ز کی جانب سے بھی ٹریڈ فیئر میں سٹالز لگائے جائیں گے۔ صدر چیمبر نے اس بات سے بھی آگا ہ کیا کہ اس ٹریڈ فیئر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بھی اپنے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کی جانب سے مختلف سٹالز کا انعقاد کرے گی۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے چولستان ڈیزرٹ ریلی میں بہاولپور چیمبر کی جانب سے ٹریڈ فیئر کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اظہار تحسین کیا اور کہا کہ ریلی کے موقع پر چیمبر کی جانب سے ٹریڈ فیئر کے انعقادسے ریلی کومزید کامیابی حاصل ہوگی اور ٹریڈ فیئر کے انعقاد سے کاروباری سر گرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی اور بہاولپور ٹریڈ فیئر کو پر امن اور محفوظ بنانے کے لیے مکمل انتظامات کیے جائیں گے جس میں بہاولپور کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون اور بھر پور کردارادا کیا جائے گا۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر