چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ملتان آمد‘ مصروفیات کا شیڈول فائنل

  چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ملتان آمد‘ مصروفیات کا شیڈول فائنل

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد گز شتہ رات کو ملتان پہنچ گئے چیف جسٹس ہائیکورٹ مامون رشید شیخ۔سینئر جج جسٹس محمد قاسم خان نے ان کا استقبال کیا استقبال کرنے والوں میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس جواد حسن بھی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

شامل تھے چیف جسٹس پاکستان کی آمد کے پیش نظر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان رات سرکٹ ہاوس میں قیام کریں گے، چیف جسٹس آج یکم فروری کو دربار حضرت بہاء الدین زکریا اور دربار حضرت شاہ رکن عالم جائیں گے اور چیف جسٹس ایل ایم کیو روڈ پر چلڈرن پارک کا بھی وزٹ کریں گے چیف جسٹس آف پاکستان کل جسٹس کالونی گول باغ گلگشت میں دوپہر کا کھانا کھائیں۔ چیف جسٹس تین بجے ہائیکورٹ بینچ میں جائیں گے جہاں انہیں سلامی دی جائے گی ہائیکورٹ بینچ کے احاطے میں پودا لگا کر جسٹس صاحبان کے ساتھ میٹنگ ہوگی وہاں سے ساڑھے تین بجے ہائیکورٹ بار پہنچیں گے جہاں مختلف منصوبوں کے مکمل ہونے کا افتتاح کریں گے ایک گروپ فوٹو کے بعد ہائیکورٹ بار سیمینار میں شرکت کریں گے رات ساڑھے سات بجے وکلاء عشائیہ میں شرکت کریں گے اور پھر واپس روانہ ہونگے۔ دریں اثناء ہائیکورٹ ملتان بار میں سیوک کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون الرشید شیخ بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس محمد قاسم خان سمیت دیگر ججز کو مدعو کیا گیا ہے۔ضلعی عدلیہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پنجاب بھر کے وکلاء کو سیوک کانفرنس میں دعوت دی گئی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آج متوقع طور پر ملتان کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ دربار حضرت بہاؤ الدین زکریا اور دربار حضرت شاہ رکن عالم جائیں گے وہ ایل ایم کیو روڈ پر چلڈرن پارک کا بھی وزٹ کریں گے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس کالونی میں دوپہر کا کھانا کھائیں گے وہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کریں گے۔

جسٹس گلزار

مزید : ملتان صفحہ آخر