قواعد پر عمل درآمد میں غفلت ٹرین حادثات کی بڑی وجہ‘ شعیب عادل

  قواعد پر عمل درآمد میں غفلت ٹرین حادثات کی بڑی وجہ‘ شعیب عادل

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل نے کہاہے کہ ریلوے نظام کیلئے مرتب کردہ قواعدوضوابط پر عملدرآمدمیں غفلت اورلاپرواہی ہی حادثہ کی وجہ بنتی ہے ٹرین آپریشن کیلئے انتہائی مکمل اور جاندار قواعدوضوابط موجودہیں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

جنھیں ٹرین آپریشن سے منسلک بیک وقت ایک سے زائدملازمین یااہلکارنظراندازکریں توہی حادثہ ہوگا۔ٹرین آپریشنل قواعدکے تحت اس وقت تک حادثہ ہوہی نہیں سکتاجب تک قواعدکونظراندازنہ کیاجائے وہ گزشتہ روز ڈویژنل افسران کے ہمراہ شیرشاہ سے بھکرریلوے سیکشن کے درمیان موجودریلوے سسٹم کے معائنہ کے موقع پرافسروں اورسٹاف سے خطاب کررہے تھے ڈی ایس نے چناب ویسٹ بنک، مظفرگڑھ اسٹیشنوں کے معائنہ کے دورن اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرز سے سوالات بھی کئے مظفرگڑھ اسٹیشن پر موجود ویٹنگ روم کا معائنہ کیابکنگ آفس میں ٹکٹوں کا کرایہ چیک کیا،جبکہ بکنگ آفس میں موجود اسٹاف سے سوالات بھی کئے، اسی طرح تھرمل پاور،بدھ ا سٹیشنوں پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات کئے، بدھ اسٹیشن اورلال پیرکے درمیان ٹریک گولائی نمبر 5کو چیک کیا بعدازاں لال پیر اسٹیشن پہنچے جہاں اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات کئے اسٹیشن کو بھی چیک کیا لال پیر اسٹیشن سے روانہ ہو کر محمود کوٹ اسٹیشن پہنچے محمود کوٹ رننگ روم کو چیک کیا لوکو شیڈ کو چیک کیا جبکہ اچھی کارکردگی پر محمد اقبال رننگ روم کک، محمد بلال ویٹنگ روم بیرا،غلام یسین ٹرین ایگزمینر، محمد شریف لوکو فورمین،اورشعبہ سگنل کی اچھی کارکردگی پر شاہد ایس ای ایس کوہزارروپے فی کس نقدانعام دئیے،مزید برآں اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسڑ سے سوالات کئے، محمود کوٹ اسٹیشن سے روانہ ہو کر گرمانی اسٹیشن پہنچے اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات و جوابات بھی کیے صیح جوابات دینے پر اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر محمد شکیل کو ہزارروپے کیش انعام دیا بعدازاں سناؤں،کوٹ ادو اسٹیشن کے اسٹیشن ماسٹرز سے سوالات و جوابات کئے اسٹیشن پر موجود ویٹنگ روم کا معائنہ کیا بکنگ آفس میں ٹکٹوں کا کرایہ چیک کیا،جبکہ بکنگ آفس میں موجود اسٹاف سے سوالات بھی کئے شعبہ سگنل کے معائنہ کے دوران اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے عامر سہیل ایس ایم آر کواورٹریک کے معائنے کے دوران اچھی کارکردگی پر پی ڈبلیو آئی کوٹ ادو مختار احمد کو ہزارروپے فی کس نقدانعام دیا۔دائرہ دین پناہ،احسان پور اورکوٹ سلطان اسٹیشنوں موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرز سے سوالات و جوابات کئے کوٹ سلطان ریلوے پھاٹک کو بھی چیک کیا کوٹ سلطان اسٹیشن سے روانہ ہو کر چمن شاہ اسٹیشن پہنچے اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات و جوابات کئے اور تمام شعبوں کا معائنہ بھی کیا اس دوران ڈی ایس نے تمام ریلوے ٹریک کا معائنہ بھی کیا۔

شعیب عادل

مزید : ملتان صفحہ آخر