پیف سکولز داخلے‘ ”ب“ فارم جمع کرانیکی آخری تاریخ میں 31مارچ تک توسیع

  پیف سکولز داخلے‘ ”ب“ فارم جمع کرانیکی آخری تاریخ میں 31مارچ تک توسیع

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حکام نے ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کا مطالبہ تسلیم کرلیا‘ پیف سکولز میں طلبہ کے داخلے کے لئے ”ب“ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31مارچ تک توسیع کر دی۔بتایا گیا ہے کہ ساؤتھ پنجاب (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس و فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے چیئرمین فرید خان بنگش کی سربراہی میں وفد نے گزشتہ روز دورہ لاہور کے دوران پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین واثق قیوم اور منیجنگ ڈائریکٹر شمیم آصف کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ پیف پارٹنر سکولز میں طلباوطالبات کے داخلوں کے لئے ”ب“ فارم جمع کرنے کا آج آخری تاریخ 31جنوری ہے مگر بیشتر طلبا وطالبات کے ”ب“ فارم ابھی نہیں بن سکے ہیں‘ اس لئے انہیں کچھ مہلت دی جائے۔ اس پرپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حکام نے پیف سکولز میں طلبہ کے داخلے کے لئے ”ب“ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جنوری سے بڑھا کر 31مارچ کر دی اور قرار دیا کہ31مارچ تک جن طلبا وطالبات کے ”ب“ فارم جمع نہیں ہوں گے‘ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے ان سکولز کی فنڈنگ نہیں کی جائیگی اور مذکورہ طلبا وطالبات مفت تعلیم کی سہولت حاصل نہیں کرسکیں گے۔اس کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیاکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سکولز میں نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شرو ع ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر