شوبز انڈسٹری سے حسد اور لالچ کا خاتمہ ہونا چاہیے،عالیہ علی

شوبز انڈسٹری سے حسد اور لالچ کا خاتمہ ہونا چاہیے،عالیہ علی
 شوبز انڈسٹری سے حسد اور لالچ کا خاتمہ ہونا چاہیے،عالیہ علی

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عالیہ علی نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے حسد اور لالچ کا خاتمہ ہونا چاہیے ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے سیکھنے کے عمل ترجیحی دینی چاہیے‘آپس کے لڑائی جھگڑے کا نقصان انڈسٹری کو برداشت کرنا پڑھتا ہے۔ عالیہ علی نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کیلئے بے پناہ مواقعے میسر ہیں۔ان کو چاہیے کہ وہ اپنے سینئر ز کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں تاکہ وہ ان کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔اداکارہ نے مزید کہا گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں اچھی اور معیاری بنا شروع ہو گئی ہیں۔

جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کو رخ کررہی ہے۔

مزید : کلچر