15ویں چولستان جیپ ریلی‘ 465کلومیٹر ٹریک کی ریکی کا کام مکمل

15ویں چولستان جیپ ریلی‘ 465کلومیٹر ٹریک کی ریکی کا کام مکمل

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) 15ویں چولستان جیپ ریلی،465کلومیٹرٹریک کی ریکی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 15ویں چولستان جیپ ریلی کے حوالے سے روٹ کی تیاری کا کام جاری ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس سال کھلاڑیوں کے لئے روٹ ون220کلومیٹر اور روٹ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

ٹو245کلومیٹر پر مشتمل ہو گا۔ٹی ڈی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ 15ویں چولستان جیپ ریلی کی تیاری کے پہلے مرحلے میں ضلع بہاولپور کی حدود میں آنے والے ٹریک ون کی روٹ ریکی کا کام مکمل کیا گیا جبکہ گزشتہ روز ٹی ڈی سی پی،سی ڈی اے اور بہاولپور فور بائی فور کلب پر مشتمل روٹ کمیٹی نے ضلع بہاولنگر کی حدود میں آنے والے 245کلومیٹر روٹ کی ریکی کا کام مکمل کر لیا ہے۔اس روٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس ٹریک پر چار تاریخی قلعے،قلعہ جام گڑھ،قلعہ موج گڑھ،قلعہ دین گڑھ اور قلعہ مروٹھ آتے ہیں۔جبکہ 15ویں چولستان جیپ ریلی میں عوامی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے اقدامات عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔15ویں چولستان جیپ ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ٹی ڈی سی پی کے ایونٹ منیجر فیاض خان اور ان کی ٹیم نیسی ڈی اے،پولیس، رینجرز، محکمہ صحت، ریسکیو1122 سمیت مختلف اداروں کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے ہیں اور جاری کاموں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔حکام نے اس حوالے سے ہدایات کی کہ چولستان جیپ ریلی میں عوامی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے اقدامات عمل میں لائیجائیں۔کلچرل نائٹ میں مقامی فنکاروں کو بھرپور حصہّ دیا جائے جبکہ فوڈ سٹریٹ میں چولستانی کھانوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مکمل

مزید : ملتان صفحہ آخر