مسجد سیل کرنیکا معاملہ‘ ضلعی انتظامیہ حالات کو خراب ہونے سے بچائے قاری یسیٰن‘ نعیم ڈوگر اور دیگر کاریلی سے خطاب

مسجد سیل کرنیکا معاملہ‘ ضلعی انتظامیہ حالات کو خراب ہونے سے بچائے قاری ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے زیر اہتمام جنرل(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

بس اسٹینڈ پر احتجاجی ریلی منعقد کی گئی، ریلی کی قیادت قاری یٰسین، ملک نعیم ڈوگر، ابوبکر عثمان اور ملک ارشد ڈوگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قاری یٰسین اور ملک نعیم ڈوگر نے کہا ہماری جماعت پرامن جماعت ہے، جامعہ مسجد جنرل بس اسٹینڈ پر 40 سال سے مسلک دیوبند کے زیر اہتمام امامت کرائی جا رہی ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن رہنا چاہتے ہیں ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے کو علم و تفہیم سے حل کریں کیونکہ یہ بڑا حساس معاملہ ہے، ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ حالات کو خراب ہونے سے بچایا جائے، جے یو آئی حالات کو پرامن رکھے گی ضلعی انتظامیہ مسجد کو ڈی سیل کر کے انتظامات حسب معمول سابقہ دیوبند مسلک کے سپرد کیا جائے تاکہ مسجد میں تمام عبادتوں کا سلسلہ پھر سے شروع کیا جاسکے ہرہ سے قاسم جامی، نقیب اللہ کاکڑ، میاں جمشید، صدر جنرل بس اٹینڈ نور عالم سیال، مولوی محمد زاہد نے بھی خطاب کیا۔

نعیم ڈوگر

مزید : ملتان صفحہ آخر