جنرل بس سٹینڈ‘ ضلعی انتظامیہ مسجد کے معاملے کو الجھا رہی ہے‘ حامد سعید کاظمی کا مظاہرے سے خطاب

  جنرل بس سٹینڈ‘ ضلعی انتظامیہ مسجد کے معاملے کو الجھا رہی ہے‘ حامد سعید ...

  



ملتان(سٹی رپورٹر) جنرل بس اسٹینڈ کی مسجد کے مسئلہ کو ضلعی انتظامیہ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

حل کرنے کی بجائے ہوا دے رہی ہے - ہم عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم درود و سلام پڑھنے والوں نے ہمیشہ امن و سلامتی کا راستہ اپنایا جو ہماری کمزوری پر پر محمول کیا جاتا ہے آج انتہائی شارٹ نوٹس پر عوام الناس کا جمع غفیر انتظامیہ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے - ملتان امن کا گہوارہ رہا ہے اس کے امن کو سبوتاژ نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا - انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے میڈیا کو کوریج سے روکنا اس بات کا مین ثبوت ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی آج کے مظاہرے میں بھرپور نمائندگی تھی - انہوں نے کہا کہ ابھی یہ ٹریلر ہے اصلی مظاہرہ آئندہ لائحہ عمل کے مطابق اگلے جمعہ کو ہوگا

حامد سعید

مزید : ملتان صفحہ آخر