الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ڈرامہ کشمیر بنے گا پاکستان پیش

الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ڈرامہ کشمیر بنے گا پاکستان پیش
 الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ڈرامہ کشمیر بنے گا پاکستان پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈرامہ ”کشمیربنے گا پاکستان“ پیش کیا گیا۔ ممبرپنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے خصوصی شرکت کی اورڈرامہ دیکھنے پر اپنے تاثرات میں کہا کہ قائدین تحریک آزادی اور کشمیری عوام کو اپنے حقوق کیلئے قربانیاں دینے پر سلام پیش کرتی ہوئی،الحمراء کا کشمیریوں کے ساتھ زبردست اظہار یکجہتی کرنا قابل ستائش ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے کہا کہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارتی بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،کشمیری اپنا حق لے کررہیں گے،ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی۔یہ ڈرامہ نامور اداکار قیصر افتخار نے لکھا اور ڈائریکٹ کیاہے۔جس میں الحمرائاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان اداکاروں کی پرفارمنس کو اس قدر پسند کیا گیا کہ ہال میں موجود لوگوں کا جذبہ،ولولہ قابل دید تھا۔
عوام نے الحمرائآرٹس کونسل کی اس کاوش کو بے حدسراہا،لاہورآرٹس کونسل کشمیریوں کی لازوال قربانیوں اورحصول آزادی کی عزم پر مبنی ڈرامے پیش کر رہا ہے،ڈرامہ میں دنیا کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف دلائی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔الحمرائآئندہ بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور اقدامات کرتارہے گا۔

مزید :

کلچر -