بہاری کالونی ڈیرہ‘ چھ ایکڑ اراضی پر پارک‘ سپورٹس گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ

  بہاری کالونی ڈیرہ‘ چھ ایکڑ اراضی پر پارک‘ سپورٹس گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق کی ہدایت پر کمشنر آفس اور سرکٹ ہاؤس کے پانی کے واجبات 39400 روپے ادا کردئیے گئے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان کے ذمہ 7200روپے اور سرکٹ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

ہاؤس کے ذمہ 32200 روپے کے واجبات تھے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کارپوریشن عملہ کو واضح ہدایات جاری کیں تھی کہ ادائیگی تک ان کے دفتر کا کنکشن بحال نہ کیا جائے۔کمشنر آفس اور سرکٹ ہاؤس کے تمام واجبات ادا کرکے پانی کے کنکشن کی بحالی کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔شہر میں صفائی،سیوریج مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے،نادہندگان کارپوریشن کے واجبات اداکریں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین پانی کے کنکشن فوری ریگولر کرائیں۔پانی کے کنکشن کے حصول کیلئے طریقہ کار آسان کردیا،درخواست پر کارپوریشن کی ٹیم فوری کنکشن لگائے گی۔ بہاری کالونی ڈیرہ غازی خان میں چھ ایکٹر رقبہ پر پارک اور کھیل کے گراونڈ بنائے جائیں گے کمشنر نسیم صادق نے مجوزہ جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بہاری کالونی میں چھ ایکٹر رقبہ کئی سال سے نشئیوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بنا ہوا تھا۔اس جگہ پر دو کھیل کے گراونڈ کے ساتھ پارک،ڈسپنسری اور کمرشل ایریا بنے گا۔ کمشنر نسیم صادق سے اہل علاقہ نے بھی ملاقات اور عوامی فلاح کے کام کرنے پر کمشنر نسیم صادق کو خراج تحسین پیش کیا۔کمشنر نے کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کا موجب بننے والے تنگ چوکوں کو کشادہ کرنے اور سلپ روڈز کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔کمشنر نے کہا کہ شہر میں کسی بھی جگہ پر اوپن کوڑا نہیں رکھا جائیگا۔ شہر کے مختلف مقامات پر کنکریٹ کے پختہ کوڑا دان تعمیر کروائے جارہے ہیں۔ان کوڑا دان سے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا اٹھایا جائیگا۔ ڈیرہ غازی خان میں بس،ویگن سٹینڈ کے لائسنس اور سرکاری کوارٹرز میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا کمشنر نسیم صادق نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری رہائش گاہوں میں غیر قانونی طور پر رہائش رکھنے والوں کو بیدخل کیا جائیگا۔اڈوں کے علاوہ روڈ اور چوکوں پر مسافر بٹھانے اور اتارنے والی گاڑی کے ساتھ مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔اڈا لائسنس منسوخ کردیا جائیگا۔ٹریفک کی روانی اور عوام کی مشکلات کم کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیا جائے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ اڈا لائسنس کی تجدید میں ہرممکن معاونت کی جائے گی۔ علاوہ ازیں : ڈیرہ غازی خان شہر کیلئے مزید 200 کنٹینر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر نسیم صادق معیاری کنٹینرز کا ٹینڈر دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں کمشنرسے ہوٹل،میرج ہال مالکان نے ملاقات کی۔کمشنر نے مالکان کو تقریبات کے کڑا کو محفوظ ٹھکانے لگانے اور چاردیواری کے اندر پارکنگ کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ خلاف ورزی پر گاڑیاں بند ہونے کے ساتھ ہوٹل اور میرج ہال مالکان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ میرج فنکشن ایکٹ پر سوفیصد عملدرآمد کیا جائے۔تقریبات دس بجے رات تک ختم کردی جائیں۔ون ڈش پر عملدرآمد کرایا جائے۔آتشبازی،ہوائی فائرنگ اور غیر ضروری لائٹنگ پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔دریں اثنا : ڈیرہ غازی خان شہر کی تمام سرکاری اور اہم نجی عمارتوں کی بیرونی دیواروں کی کلر سکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر نسیم صادق نے ایکسئین بلڈنگز ہمایوں مسرور اور دیگر افسران کو سروے اور تخمینہ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمارتوں کو ایک ہی سکیم کے تحت رنگ و روغن کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کو خوبصورت اور جاذب نظر بنائیں گے۔کلر سکیم تبدیل ہونے عمارتیں مزید خوبصورت نظر آئیں گی۔

فی صلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر